پاک ایران بہترتعلقات کیلیے بزنس کمیونٹی کردار ادا کرسکتی ہے حلیم عادل

ایران و پاکستان کے مثالی تعلقات سے کچھ ممالک نالاں ہیں، ایرانی قونصل جنرل.

ایران و پاکستان کے مثالی تعلقات سے کچھ ممالک نالاں ہیں، ایرانی قونصل جنرل. فوٹو: فائل

مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے ایرانی قونصل جنرل اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں مزیدبہتری کیلیے ایک دوسر ے کی عوام کو قریب لاناہوگا۔

تجارتی وفود کے تبادلے کسی بھی ملک کی تجارت کو وسعت دینے کیلیے بنیادی کردار ادا کرتے ہیںجبکہ اقتصادی ترقی کیلیے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے، اس موقع پرایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ مغربی ممالک ہی نہیں بلکہ کچھ مسلم ممالک بھی ایسے ہیں جو ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مثالی تعلقات سے نالاں ہیں۔




ہماری خواہش ہے کہ توانائی کے حصول کیلیے پاکستان اپنے منصوبوں میں تیزی لائے تاکہ ایران نے بجلی اور گیس کیلیے جو وعدہ کیا ہے اسے جلد پورا کیا جاسکے، حلیم عادل نے کہا کہ ایران پاکستان کو توانائی کے حصول میں خود کفیل دیکھنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان ایران سے حاصل کردہ کچھ بجلی گوادراور اردگرد کے علاقوں میں فراہم کر رہا ہے، انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک مذہبی رواداری اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load Next Story