لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سفاکانہ قتل قابل مذمت ہے سیاسی ومذہبی رہنما
دور نبویؐ میں بھی طبی عملے کو اہمیت حاصل رہی ہے،ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے.
شاہی سید، معراج الہدیٰ، عباس کمیلی،کاشف زئی،شیخ شکیل اور رخسانہ جبیں کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صد ر سینیٹر شاہی سید نے انسداد پولیم مہم کی خواتین رضاکاروں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ خواتین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، ایسے واقعات دنیا میں ہمار ے متعلق انتہائی خراب تاثر پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
انھوں نے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ اور چارلیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہلاکت کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے، مہاجر قومی موومنٹ کے کاشف زئی نے کہا کہ خواتین پر حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔
طبی عملہ کو تو دور نبویؐ سے ہی خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے، علامہ عباس کمیلی اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے، پاسبان کے شیخ محمد شکیل نے کہا ہے کہ خواتین پر حملے انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے، جماعت اسلامی کی ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا کہ بے گناہ خواتین کو موت کے گھاٹ اتارنا سفاکیت کی انتہا ہے۔