ڈیفنس لائبریری میں 3روزہ کتب میلہ اور تقریبات منعقد ہوں گی

ایک اور اہم تقریب ایک علمی سیمینار ہے جو جمعرات کو شام 4 بجے ڈیفنس لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا.

ایک اور اہم تقریب ایک علمی سیمینار ہے جو جمعرات کو شام 4 بجے ڈیفنس لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا. فوٹو: فائل

ڈیفنس سینٹرل لائبریری اپنے 21ویں یوم تاسیس پر تین روزہ علمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات جمعرات 20 دسمبر تا ہفتہ 22 دسمبر منعقد کررہی ہے۔


یہ تقریبات ڈیفنس فیز 2 میں سن سیٹ بلیوارڈ پر واقع ڈیفنس سینٹرل لائبریری میں منعقد ہوں گی،کتب میلے کا افتتاح جمعرات 20 دسمبرکی سہ پہر ایک رنگارنگ تقریب میں ہوگا جس کے ساتھ ڈیفنس سینٹرل لائبریری کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، تقریبات میں اسکول اور کالج کے طلبا کے لیے مختلف تعلیمی پروگرام اور مقابلے بشمول چھوٹے بچوں کیلیے اسٹوری ٹیلنگ سیشن اور طلبا کے لیے مقابلہ نعت شامل ہیں۔

ایک اور اہم تقریب ایک علمی سیمینار ہے جو جمعرات کو شام 4 بجے ڈیفنس لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ،مشاعرہ جمعہ 21 اکتوبرکو شب 8 بجے ڈیفنس سینٹرل لائبریری کے آڈیٹوریم میں ہوگا،جمعہ 20 دسمبرکورات 8 بجے ڈیفنس سینٹرل لائبریری کے آڈیٹوریم میں ''ایک شام حمایت علی شاعر کے نام'' سے بھی تقریب منعقد ہوگی،تمام تقریبات میں عوام کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
Load Next Story