مقبوضہ کشمیر 5 مجاہدین کی ہلاکت کا دعویٰ بھارت مزید 10 ہزار فوجی بھیجے گا
فوج کوخصوصی اختیارات ختم کرنیکافیصلہ نہیں کیا،برفانی تودوںکی وجہ سےکنٹرول لائن پرباڑکونقصان پہنچ رہاہےبھارتی وزیردفاع.
سرینگر: کشمیری مجاہدین سے جھڑپ کے بعد بھارتی فوجی اہلکار جل جانے والی ایک عمارت سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت پولیس نے سوپورقصبے میں طویل تصادم کے بعد5 مجاہدین کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے۔
پولیس کے مطابق پانچوں مجاہدین کاتعلق لشکرطیبہ سے ہے جن میں سے ایک مقامی رہائشی تھاجبکہ باقی پاکستانی تھے تاہم ان کی شناخت نہیں کی گئی۔جھڑپ سری نگر سے جنوب کی جانب 60کلومیٹر دوْر سوپور کے سّید پورہ علاقہ میں ہوئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف مارٹرشیلنگ کے نتیجے میں 2 رہائشی مکان تباہ ہوگئے۔
پولیس افسرامتیازحْسین نے بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ غلام محمد ڈار کے مکان میں عسکریت پسندچھپے ہوئے ہیں،مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد انھیں ہتھیارڈالنے کے لیے کہا گیالیکن انھوں نے فائرنگ کی۔ ۔دوسری طرف سشستراسیمابل کے ڈائریکٹرجنرل ارون چوہدری نے کہاہے کہ بھارت جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 سے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرے گا۔