دنیامیں عیسائی 2 ارب 20کروڑمسلمان ایک ارب60کروڑ

ہندوایک ارب،بدھ50کروڑ،یہودی ایک کروڑ 40لاکھ جبکہ40 کروڑلوگ مقامی رسوم کے پیروکار

ہندوایک ارب،بدھ50کروڑ،یہودی ایک کروڑ 40لاکھ جبکہ40 کروڑلوگ مقامی رسوم کے پیروکار , ڈیزائن ، سنیرا نظامی

دنیامیں عیسائیت دوارب 20 کروڑ پیروکاروں کے ساتھ سب سے بڑا مذہب ہے جبکہ اسلام دوسرے نمبرپرآتاہے جس کے ماننے والو ں کی تعدادایک ارب60 کروڑ افرادہے۔

امریکی ادارے پیوفورم کی طرف سے جاری کیے جانیوالے جائزے کے مطابق عیسائی دنیا کی آبادی کا قریباً32فیصد ہیں۔ ہندوتقریباً ایک ارب آبادی کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا مذہب،یعنی کل عالمی آبادی کا 15فیصدہیں۔ اس کے بعد بدھ ہیں جن کی تعداد 50کروڑیعنی دنیاکا 7فیصد ہے جبکہ یہودیوں کی تعداد ایک کروڑ 40لاکھ یعنی عالمی آبادی کاصرف 0.2فیصدہے۔




دنیا بھرکے 230سے زائد ممالک اور علاقوں کے ڈیموگرافک سروے کے مطابق ہر 10میں سے قریباً 8افرادیعنی5ارب 80کروڑ افرادکسی نہ کسی مذہب کومانتے ہیں ۔ 40کروڑ افرادجودنیاکا 6فیصد ہیں مقامی رسوم اورروایات کومانتے ہیں ،ان میں افریقی روایات ایب اوریجنل یا فوک مذہبی روایات شامل ہیں ۔
Load Next Story