لیونل میسی نے ساتھی فٹبالر کو ’چرسی‘ قرار دینے پر میڈیا کا بائیکاٹ کردیا
میسی نے پورے اسکواڈ کے سامنے اعلان کیا کہ اس تنازع کے بعد وہ یا انکے ساتھی کھلاڑی میڈیاسے بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیویزی ارجنٹائنی ٹریننگ سیشن کے دوران چرس پیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ساتھی فٹبالر ایز کوئیل لیویزی کو 'چرسی' قرار دینے پر میڈیا کا بائیکاٹ کردیا۔
کولمبیا پر 0-3 سے کامیابی کے بعد میسی نے پورے اسکواڈ کے سامنے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ اس تنازع کے بعد وہ یا ان کے ساتھی کھلاڑی میڈیا سے بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے کی وجہ آپ جانتے ہیں، بہت زیادہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کوئی احترام نہیں ہوتا، لیویزی کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
یاد رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیویزی ارجنٹائنی ٹریننگ سیشن کے دوران چرس پیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔