ملک ریاض نے اسنوکرچیمپئن آصف کوکارکاتحفہ دیدیا

ہیروزکوخراج تحسین پیش کرتے رہیں گے،ملک ریاض،علی ریاض،حقیقی پذیرائی ملی،محمدآصف

بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو گاڑی تحفے میںدے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

بحریہ ٹاؤن کی طرف سے اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمدآصف کے اعزازمیں خصوصی تقریب منعقدکر کے بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئر مین ملک ریاض نے انھیں نئی ٹویوٹا کرولا کارتحفے میں دی۔

عالمی چمپیئن بحریہ ٹاؤن کے گارڈن سٹی پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیاگیا۔ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے اس سپوت پرفخر ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی پاکستانی ملک کا نام بلند کریگا، بحریہ ٹاؤن اسے بھرپور اندازمیں خراج تحسین پیش کریگا۔ بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی ریاض ملک نے محمد آصف کو بحریہ ٹاؤن میں پرکشش اور معقول معاوضے پر ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔




اس موقع پر اسنوکر کے ورلڈ چمپیئن نے ملک ریاض کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروقار تقریب کے انعقاد پران کاسر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن واحد ادارہ ہے جس نے پذیرائی کی اور میری فتح کو سراہا۔ علی ریاض ملک نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے کوشاں رہاہے، فلاحی منصوبوں کے علاوہ ملک کا نام روشن کرنیوالے پاکستانی نوجوانوں کی کوششوں کو سراہتا ہے اورسراہتا رہیگا۔
Load Next Story