صحت و تعلیم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے قائم علی شاہ
صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل،سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس
صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل،سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ اسکولوں ،کالجوں اور اسپتالوں کی تعمیر کے لیے منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔
وہ منگل کو محکمہ صحت ، تعلیم ، خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات کے افسروں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں خیرپور میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماتحت میڈیکل کالج کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ضروری فنڈ کے اجرا کے احکامات دیے تاکہ کیمپس کاتعمیراتی کام جلدشروع کیا جائے ۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو میڈیکل کالج کی عارضی کلاسز کی شروعات کے لیے خیرپور میرس میں ایلیمنٹری کالج اور بیورو آف کریکیولیم کی خالی عمارت استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے اس عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لوگوں کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، جہاں تربیت یافتہ عملہ مقرر کیا جا رہا ہے ۔ لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر مشورعالم شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ و دیگر شرکا کو خیرپور میں لمس میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ، جس میں جامعات کے مختلف معاملات بشمول مالی مسائل کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی ۔ اجلاس میں جامعات کے وائس چانسلروں نے جامعات کے اسٹاف کی تنخواہوں ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز ، جامعات میں مختلف شعبوں اور فیکلٹیز کے قیام ، مختلف شعبوں میں تحقیق و دیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے 'ھائر ایجوکیشن کمیشن' کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرلیا ہے ، جبکہ صوبہ سندھ نے اسی سمت میں اقدامات اٹھائے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیمی اداروں باالخصوص جامعات کی تمام تر ضروریات پوری کی جائیں گی ۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جوکہ تمام تر جامعات کی ضرورتوں اور مسائل کا جائزہ لے گی ۔