یوم آزادی قوموں کی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے ناریجو
نوجوانوںکو پر عزم رکھنے کے لیے بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ رکھنا ضروری ہے
نوجوانوں کو پر عزم رکھنے کے لیے بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ رکھنا ضروری ہے
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14 اگست کو تمام ضلعی اور تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کے انتظامات کریں۔ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی قوموں کی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے، نوجوانوںکو پر عزم رکھنے کیلیے انہیں بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ رکھنا ضروری ہے۔
کمشنر نے کہا کہ 14 اگست کے دن کا آغاز ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلیے خصوصی دعاؤں سے کیا جائیگا، جب کہ ڈویژنل سطح پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب حیدرآباد میں منعقد کی جائیگی۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کی مناسبت سے بڑی تقریبات اور تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں بھی اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کریں۔ اجلاس میں موجود ڈپٹی کمشنرز نے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلیے انتظامات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔