2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل ملازمین کی ہڑتال

ریلی نکالی، ٹنڈو محمد خان پریس کلب پر مظاہرہ، فنڈز فوری ریلیز کرنے کی اپیل

ریلی نکالی، ٹنڈو محمد خان پریس کلب پر مظاہرہ، فنڈز فوری ریلیز کرنے کی اپیل

دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل ملازمین نے بدھ کے روز کام چھوڑ ہڑتال کر کے تحصیل میونسپل آفس سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اس موقع پر یونین کے صدر اکبر بھٹی کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے میونسپل ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلٰی سندھ سے اپیل کی کہ میونسپل ملازمین کی تنخواہوں کو ادائیگی کے لیے فوری طور پر فنڈز ریلیز کیے جائیں بصورت دیگر ملازمین غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔
Load Next Story