ٹیسٹ رینکنگکیلس کی دوسری پوزیشنآملاکاتیسرا نمبر یونس اور اظہر کی تنزلی
کپتان گریم اسمتھ نے دسویں سے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمایا
کپتان گریم اسمتھ نے دسویں سے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمایا. فائل فوٹو
انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر بنا دی، سنچری میکر جیک کیلس دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے، ہاشم آملا کو ٹرپل سنچری کا انعام تیسرے نمبر پر رسائی کی صورت میں ملا۔
انھوں نے ترقی کی اتنی ہی سیڑھیاں چڑھیں، کپتان گریم اسمتھ نے دسویں سے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمایا، اے بی ڈی ویلیئرز دو درجے تنزلی سے پانچویں نمبر پر آ گئے، سری لنکن کمار سنگاکارا بدستور سب سے آگے ہیں، پاکستانی یونس خان2 جبکہ اظہر علی ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب نویں اور 11 ویں پوزیشن پر جا پہنچے۔
مصباح الحق نے ایک درجے ترقی سے 13 واں نمبر پایا، بولرز میں جنوبی افریقی ڈیل اسٹین نمبر ون جبکہ پاکستانی سعید اجمل کا نام ان کے بعد آتا ہے، عبدالرحمان ایک درجے اوپر دسویں نمبر پر پہنچ گئے، عمر گل کی پوزیشن 19 ویں ہے۔ آل رائونڈرز میںکیلس سب سے آگے ہیں۔