ٹوئنٹی20کرکٹاسٹائرس نے انگلش ایونٹ میں تیسری تیزترین سنچری بنا دی
اسٹائرس نے سسیکس کی جانب سے گلوسٹرشائر کے خلاف انگلش ٹرافی کےکوارٹر فائنل میں اپنا انفرادی اسکور تھری فیگر میں پہنچایا

نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر اسکاٹ اسٹائرس ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کی تاریخ میں تیسری تیز رفتار سنچری بناکر بھارتی پلیئر یوسف پٹھان کے ہمسر بن گئے، جنھوں نے مارچ 2010 میں ممبئی کے خلاف راجستھان کی جانب سے 37 گیندوں پر 100 رنز جوڑے تھے۔
اسٹائرس نے سسیکس کی جانب سے گلوسٹرشائر کے خلاف انگلش ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اتنی ہی گیندوں پر اپنا انفرادی اسکور تھری فیگر میں پہنچایا۔ یاد رہے کہ مختصر طرز کرکٹ میں سب سے تیز رفتار سنچری آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز نے جولائی 2004 میں کینٹ کی جانب سے 34 گیندوں پر مڈل سیکس کیخلاف بنائی تھی،دوسرا نمبر 35 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دینے والے نمیبیا کے لوئس وان ڈر ویستھوزین کا ہے ، انھوں نے گذشتہ برس کینیا سے میچ میں یہ اعزاز پایا تھا۔