پاکستان میں 44 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں یورپی یونین

دیہی علاقوں میں تعلیم تک رسائی ابھی بھی ناکافی ہے، جین فرانگوس کاوسین کا تقریب سے خطاب

پاکستان بچوں کی مزید بہتری کیلیے اقدامات کا پابند ہے، ڈپٹی نمائندہ یونیسیف کرس منٹوائے فوٹو: فائل

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت، ناکافی صحت کی سہولتیں، بیماریوں اور نامناسب دودھ پلانے کی وجہ سے44فیصد بچے دائمی غذائی قلت کا شکار ہیں اور یہاں بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔


یہ بات پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانگوس کاوسین نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ تیسرے نیشنل چائلڈ آرٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین حقوق اطفال کو اہمیت دیتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے بچے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تعلیم تک رسائی ابھی بھی ناکافی ہے جس کی وجہ سے ناخواندگی بھی زیادہ ہے۔
Load Next Story