آئل فیلڈز میں مقامی افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف احتجاج
تیل کے 5 کنوئوں کے راستوں پر دھرنا، او جی ڈی سی ایل علاقے میں ویلفیئر کے کام کرائے، کرایہ بڑھائے، مظاہرین
تیل کے 5 کنوئوں کے راستوں پر دھرنا، او جی ڈی سی ایل علاقے میں ویلفیئر کے کام کرائے، کرایہ بڑھائے، مظاہرین فوٹو: فائل
او جی ڈی سی ایل کی کنر آئل فیلڈ اور سپائکی آئل فیلڈ میں مقامی افراد کو روزگار نہ دیئے جانے اور علاقے کے زمینداروں کی زمینوں کا کرایہ نہ بڑھانے کے خلاف زمینداروں اور مقامی افراد نے تیل کے 5کنوں کے راستوں پر دھرنا دیا جبکہ آئل فیلڈز کے مرکزی دروازہ پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ادریس ڈاھری، حاجی علی نواز ڈاھری نے کہا کہ دونوں آئل فیلڈز پر غیرمقامی افراد کو رکھا گیا ہے جبکہ مقامی افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فیلڈز کے کنوئوں اور راستوں کے لیے جو زمین او جی ڈی سی ایل کو دے رکھی ہے اس کے کرایہ میں سالہا سال سے اضافہ نہیں کیا گیا جوکہ سراسر نانصافی ہے جبکہ علاقے میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ویلفیئر کے کام بھی نہیں کرائے جاتے۔