اسکول کیڈرکی اسامیوں پرخلاف ضابطہ تقرریاں شروع

ڈائریکٹراسکولزپرقواعد کیخلاف بھرتیاں کرنے کے لیے دبائو ڈالاجارہا ہے

ڈائریکٹراسکولزپرقواعد کیخلاف بھرتیاں کرنے کے لیے دبائو ڈالاجارہا ہے, فائل فوٹو

صوبائی محکمہ تعلیم میں اسکول کیڈرکی مختلف اسامیوں پر خلاف ضابطہ تقرریوںکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،یہ تقرریاں کراچی کے سرکاری اسکولوںکی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ اسکولزاورغیررسمی تعلیم کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ لٹریسی فارنان فارمل ایجوکیشن میںانتظامی سطح پرکی گئی ۔

جبکہ دوسری جانب خلاف ضا بطہ بھرتیوںکے عمل سے خودکو علیحدہ رکھنے کے لیے تعطیلات پرجانے کے خواہشمند ڈائریکٹراسکولزکراچی کو تعطیلات منظور ہونے کے باوجود روک دیاگیا اور ان پر تعطیلات ترک کرکے خلاف ضابطہ بھرتیاں کرنے کیلیے دبائو ڈالاجارہا ہے، ڈائریکٹراسکولزکراچی نیاز لغاری کی چھٹیوںکی درخواست منظور ہونے کے باوجود ان کے تعطیلات پر جانے کا سرکلر جاری نہیں کیا گیا تاہم ڈائریکٹر اسکولزکراچی نے چھٹیاں منظورہونے کے باوجود سرکلر جاری نہ کیے جانے کے بعد روزانہ کی بنیادوں پرسوک سینٹرمیں قائم اپنے دفترمیں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔


دوسری جانب صوبائی محکمہ تعلیم میںگریڈ 18کے افسر جبار ڈایوکو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرسیکنڈری اینڈہائرسیکنڈری میل کی اسامی پرڈی اوتعینات کردیا ہے، یہ اسامی گریڈ19کی ہے جس پراس سے قبل گریڈ19کے افسرہی کوتعینات کیا گیاتھاتاہم گذشتہ کچھ عرصے سے یہ اسامی خالی تھی اورعہدے کااضافی چارج محکمہ تعلیم کے افسر شبیر جوکھیو کو دیا گیا تھا۔

تاہم شبیرجوکھیوکے رخصت پرجانے کے بعداس اسامی پرمستقل افسرکی تعینات اوپی ایس پرکی گئی ہے اور گریڈ 18 کے افسرکو19گریڈ کے عہدے کاچارج دے دیا گیا ہے، جبار ڈایوکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انھوں نے اس عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے،واضح رہے کہ جبارڈایو اس سے قبل کراچی کے مختلف ٹائونز میں تعینات رہ چکے ہیں۔
Load Next Story