پاکستان میں فلم کا رجحان پھر بڑھے گا غلام محی الدین
نئے سال میں چند ایسی نئی فلموں پر کام ہورہا ہے جن کی کہانیوں میں نیا پن ہے۔
پاکستان اور ہندوستان میں فلم اور ڈرامے کے اعتبار سے مقابلہ ایک اچھا عمل ہے، غلام محی الدین۔ فوٹو : فائل
اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا۔
نئے سال میں چند ایسی نئی فلموں پر کام ہورہا ہے جن کی اسٹوریز میں نیا پن ہے، مار چ کے آغاز میں میری فلم چنبیلی ریلیز ہوگی اس فلم کی کہانی ملکی حالات اور سیاسی پارٹیوں کے کردار پر مبنی ہے دیکھے والوں کو مزہ آئیگا ،اس کے علاوہ ہمارے ہاںاب ڈرامہ میں بھی اسی طرح کی کہانیوں پر توجہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے میں سمجھتا ہوں اگر ہم عوام کو ان کے معیار کے مطابق چیزیں فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کوئی بھی غیر ملکی ڈرامہ یا فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ نئے فنکار اچھا کام کررہے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سینئر فنکار نئے آنے والوں کے ساتھ تعاون بھی کررہے اور ان کی رہنمائی بھی کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ماضی میں فلم یا ٹی وی نئے آنے والوں کے لیے خواب ہوتا تھا مگر وقت کے ساتھ یہ تاثر ختم ہوتا جارہا ہے اداکار غلام محی الدین آج کل فلم کے ساتھ کچھ پرائیوٹ پروڈکشن کے ڈراموں میں مصروف ہیں نئے سال کے آغاز میں ایک فلم کے حوالے سے ہی بیرون ملک کا دورہ کرینگے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں فلم اور ڈرامے کے اعتبار سے مقابلہ ایک اچھا عمل ہے اس سے دونوں ملکوں کے فنکاروں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔