پولیس کارروائی51 مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار

گائوں جمعہ بروہی کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی، 2 ایس ایم جی رائفلیں، 6 پستول برآمد، ایس ایس پی سانگھڑ کی پریس کانفرنس

گائوں جمعہ بروہی کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی، 2 ایس ایم جی رائفلیں، 6 پستول برآمد، ایس ایس پی سانگھڑ کی پریس کانفرنس فوٹو: فائل

سانگھڑ پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی، نواحی گائوں جمعہ بروہی میں چڑھائی۔

51 کیسوں میں مطلوب 5 افراد گرفتار جن کے قبضہ سے جدید اسلحہ برآمد، اس سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی حیدر بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ کے 7 تھانوں کی پولیس نے گائوں جمعہ بروہی کا گھیرائو کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران 5 بدنام زمانہ ملزمان 51 کیسوں میں مطلوب افراد بابو بروہی ،مراد بروہی ،احمد بروہی ،شاہد بروہی کو گرفتار کرکے قبضے سے 6 پستول، 2 ایس ایم جی رائفلیں، ایک رائفل اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی۔




ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ یہ ضلع سانگھڑ کاایک بڑا گروہ تھا جو مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، آج سانگھڑ کی 7 پولیس تھانوں کی پولیس اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کی، اب مزید دیہاتوں میں آپریشن کرکے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جائے گا، اگر ہیلی کاپٹر کی ضرورت پڑی تو طلب کیا جائے گا، ہم نے ضلع سانگھڑ کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔
Load Next Story