پولیوورکرز کی ہلاکت نہایت سنگدلانہ فعل ہے توقیر فاطمہ
شہریوں کے جان و مال عزت وآبرو کا تحفظ حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں، محنتی
پولیو ورکرز کے قتل کی واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے الآصف اسکوائر میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار پوزیشن لیے کھڑے ہیں۔ فوٹو: آن لائن
صوبائی وزیر حقوق نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین پولیو ورکرز کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت نہایت سنگدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
پولیو ورکرز کاقتل قوم کو خوف زدہ کرنے اور نئی نسل کو ایک صحت مند مستقبل دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوششیں ہیں،دریں اثنا کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق سندھ نادیہ گبول نے خواتین پولیو ورکرز پر ہونے والے جان لیوا حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ملک کی سالمیت کیخلاف ایک گھنائونی سازش قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ان پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے والے سماج دشمن عناصر ملک کے لاکھوں بچوں کے مستقبل کو تاریک دیکھنا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنا اور شہریوں کے جان و مال عزت وآبرو کا تحفظ حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب خواتین کو بھی دن دیہاڑے قتل کیا جارہا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا قتل حکومت کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔