فن کے فروغ کا ادارہ ڈکٹیٹر شپ کا گہوارہ بن گیا نجم الدین

اردو کانفرنس میں انجمن ترقی اردو کو دعوت نامہ ہی ارسال نہیں کیا گیا،اظفر رضوی۔

1700 ممبران کے نام پتے مخفی ہیں تاکہ ہماری الیکشن مہم متاثر ہو،رضوان صدیقی. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات سال2013 کے شہر قائد پینل کے صدراتی امیدوار نجم الدین شیخ نے کہا ہے کہ فن وثقافت کے فروغ کا ادرارہ آرٹس کونسل کراچی کی شخصیت پرستی اور شخص واحد کی ڈکٹیٹر شپ کا گہوارہ بن گیا ہے۔

یہ بات انھوں نے گذشتہ شب شہر قائد پینل کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر کہی انھوں نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ضابطہ اخلاق کمیٹی کے اجلاس میں واضح کر دیا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنیوالے ممبران کو اصل شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ نہ کرنے دیا جائے کیونکہ موجودہ آرٹس کونسل کے سیاہ و سفید کامالک ایک شخص ہے۔




شہر قائدپینل کے نائب صدر کے امیدوار سید اظفر رضوی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی اردو کانفرنس میں انجمن ترقی اردو کو دعوت نامہ ہی ارسال نہیں کیا گیا تاکہ شخصیت پرستی کی تسکین ہو جبکہ شہر قائد میں اردو کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ہو اور اردو کی ترقی کرنے والے اداروں کو دعوت نامہ ارسال نہ کیا جائے ایسا ماضی میں دیکھنے میں نہیں آیا، رضوان صدیقی نے کہا کہ 1700 نئے ممبران کے نام پتے ہم سے مخفی رکھے گئے ہیں تاکہ ہماری الیکشن مہم متاثر ہو۔
Load Next Story