اردو کانفرنس کی کامیابی میں صحافیوں کا بڑاکردارتھااحمد شاہ
دنیا بھر میں عالمی اردو کانفرنس کی دھوم ہے،صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب۔
اعجاز فاروقی،محمود احمد خان،امین یوسف،،اسجد بخاری اور دیگر صحافیوں کی شرکت. فوٹو : ایکسپریس/ فائل
محمد احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ الیکشن 2103 کے لیے صدرکے امید وارمحمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی اردو کانفرنس اردوزبان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
آج دنیا بھر میں اس کانفرنس کی دھوم ہے کانفرنس کی کامیابی میں صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے بھر پور کردار ادا کیاہے آج کی تقریب کا مقصد ان تمام صحافیوںکا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جنھوں نے دن رات محنت کرکے اس کانفرنس کو کامیاب بنایاان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب میں کیا۔
ان کا کہنا تھا تنقید کرنے والے بولتے رہے ہیں ہماری ٹیم کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب تک آپ کے مخالفین نہ ہوں تو کام کا مزہ نہیں آتا آئندہ اگر ممبران نے موقع فراہم کیا تو کچھ نئے منصوبوں پر کام کریں گے اس موقع پر پروفیسر اعجاز فاروقی،محمود احمد خان،محمد امین یوسف ،اسجد بخاری،شہناز صدیقی،منور سعیدبھی موجود تھے تقریب میںمختلف چینلز اور اخبارات کے صحافیوں نے شرکت کی۔