قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مولانا اورنگزیب فاروقی

جہاں قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی ہوں وہاں دہشت گرد،ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا اپنا کردارادا کرتےہیں,اورنگزیب فاروقی.

جہاں قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی ہوں وہاں دہشت گرد،ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا اپنا کردارادا کرتےہیں,اورنگزیب فاروقی.فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی اورگلگت میں اہلسنّت کا قتل تاحال جاری ہے۔


جہاں قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی ہوں وہاں دہشت گرد،ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا اپنا کردار ادا کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ اہلسنّت والجماعت کے ہمدرد محمد آصف کو گولیمار چورنگی پر اس وقت شہید کیا گیا جب وہ نیوکراچی سے گلبہار اپنی دکان پر جارہا تھا موجودہ واقعے میں شہید کے بھتیجے عبد المتین تاحال زخمی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔
Load Next Story