امن کیلیے کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر کام نہ کرنے دیا جائے ثروت اعجاز

ملک کے استحکام کیلیے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا,محمد ثروت اعجاز قادری.

ملک کے استحکام کیلیے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا,محمد ثروت اعجاز قادری. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام کیلیے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔


مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی کی اہم وجوہات حکومتی مثبت اقدام کا نہ ہونا ہے، کراچی میں قیام امن کیلیے ضروری ہے کہ کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر کام نہ کرنے دیا جائے، پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کے لیے حکمرانوں کو عوامی خواہشات کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے،انھوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی میں ہی امن وامان کا قیام اور دہشت گردی کاخاتمہ پوشیدہ ہے، اگر حکمران سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں تو ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
Load Next Story