زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے کھاتوں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے کھاتوں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے کھاتوں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) نے 30 جون کو ختم ہونے والی ششماہی (جنوری تا جون 2012 )کیلیے مختلف بینک اکائونٹس پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے۔

زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق پی ایل ایس سیونگ اکائونٹس، بزنس ڈپازٹ اکائونٹس پر منافع کی شرح 5 سے بڑھا کر 6 فیصد،روزانہ بچت اکائونٹ پر6.1 تا 10فیصد، مستقبل محفوظ ڈپازٹ پر 8 فیصد، زرعی ٹرم ڈپازٹ سرٹیفکیٹ پر 5 فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی ایل ایس ٹرم ڈپازٹ اکائونٹس پر منافع کی شرح 3 ماہ کیلیے 6.10 فیصد، 6 ماہ کیلیے6.20 فیصد، ایک سال کیلیے 6.30 فیصد، 2 سال کیلیے 6.60فیصد، 3 سال کیلیے6.80 فیصد، 4 سال کیلیے 7.10فیصد جبکہ 5 سال کیلیے7.40 فیصد کردی گئی ہے۔


اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایل ایس ٹرم ڈپازٹس کے سہ ماہی، ششماہی، سالانہ، 2 سالہ، 3 سالہ اور 5سال یا اس سے زائد کے ڈپازٹس پر یکم جنوری تا 30 اپریل 2012 کی سہ ماہی کے مقابلے میں 30جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلیے ایک فیصد اضافہ کیاگیا ہے،

زیڈ ٹی بی ایل نے زرعی منافع ٹرم ڈپازٹس سرٹیفکیٹ (فکسڈ) پر 10.50 فیصد سالانہ جبکہ ایم آر ایف ڈی اے منافع، ریوالونگ فنڈ ڈپازٹ اور اسپیشل سیونگ ڈپازٹ اکائونٹس برائے (ویلیج آرگنائزیشن) کیلیے 7.5 فیصد شرح منافع جبکہ روزانہ بچت اکائونٹس میں 10ہزار سے کم رقم پر 6 فیصد، 10ہزار ایک سے ایک لاکھ روپے کے اکائونٹ پر 6.5 فیصد، ایک لاکھ ایک سے 5لاکھ روپے کے اکائونٹ پر 7 فیصد،

5 لاکھ1 سے 50لاکھ روپے کے اکائونٹ پر 8 فیصد، 50لاکھ ایک سے ایک کروڑ روپے کے اکائونٹ پر 9 فیصد جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد کے اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 فیصد کردی گئی ہے۔
Load Next Story