کراچی متحدہ کے کارکن اور اہلسنت و الجماعت کے ترجمان سمیت مزید6ہلاک
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11میں متحدہ کا کارکن عالمگیر ہلاک،ناظم آباد نمبر7 میں اہلسنّت والجماعت سے تعلق رکھنے والاچچا ہلاک
گارڈن میں شاہد خان اور منگھو پیر میں ظفر امام ہلاک، متحدہ کے پختون آرگنائزیشن کمیٹی کے یونٹ انچارج سمیت5 افراد زخمی فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور اہلسنّت و الجماعت کے ترجمان سمیت 6 افراد ہلاک اور متحدہ قومی موومنٹ کے پختون آرگنائزیشن کمیٹی کے یونٹ انچارج سمیت5 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 11 شارع اورنگی چمچا ہوٹل کے قریب نشان حیدر چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ عالمگیر ولد فدا حسین ہلاک ہو گیا ، پولیس کے مطابق مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ولایت علی شاہ کالونی کا رہائشی اور قطر اسپتال میں ملازمت کرتا تھا ، مقتول متحدہ قومی موومنٹ یونٹ 124 کا کارکن تھا جبکہ ناظم آباد کے علاقے 7 نمبر پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 38 سالہ محمد آصف ولد عبد السمیع ہلاک جبکہ اس کا بھتیجا 22 سالہ عبد المتین ولد عبد الوصیح زخمی ہو گیا ،دونوں افراد نیو کراچی سیکٹر 5 آئی عائشہ اپارٹمنٹ کے رہائشی اور اہلسنت و الجماعت کے ہمدرد تھے ، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے کے وقت مقتول اپنے بھتیجے اور والد عبد السمیع کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے تعاقب کر کے فائرنگ کر دی ، واقعے میں مقتول کے والد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
ایک اور واقعے میں گارڈن کے علاقے پاکستان کوارٹرز وی آئی پی شادی لان کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ شاہد خان ولد رضی خان ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او گارڈن فتح شیر نے بتایا کہ مقتول پرانا گولیمار ریکسر لائن کا رہائشی اور 2بچوں کا باپ تھا، واقعے کے وقت پرانا گولیمار کی طرف سے موٹر سائیکل پر2 لڑکے آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جبکہ منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر13غازی گوٹھ پہاڑی کی قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے27سالہ ظفر امام علی صدیقی ولد امام علی صدیقی ہلاک ہو گیا، مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر14/Bمکان نمبر442کا رہائشی تھا ، مقتول کے سر اور سینے پر3 گولیاں ماری گئی تھیں ۔ ادھر کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر6/C کا رہائشی 25 سالہ محبوب ولد محمد علی گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔
جبکہ منگھو پیر کے علاقے حاجی حمزا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے24 سالہ رمضان خان ولد گل محمد خان زخمی ہو گیا ، دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس کے مطابق رمضان کو علاقے میں منشیات کا اڈا چلانے والے ملزم حنیف بلوچ ولد شریف بلوچ نے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے ۔ دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے نیو سبزی منڈی چھوٹا گیٹ بسم اﷲ مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنت اﷲ زخمی ہو گیا جبکہ منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35 سالہ حسان علی ولد ولی محمد زخمی ہو گیا، دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔ علاوہ ازیں منگھو پیر کے علاقے پختون آباد گلی نمبر 6میں گھر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ حسین علی ولد ولی محمد زخمی ہو گیا۔
جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، زخمی ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ پختون آرگنائزیشن کمیٹی کا یونٹ انچارج ہے ، زخمی ہونے والے کے پیٹ اور سر پر گولیاں لگی ہیں حالت تشویشناک ہے ۔سہراب گوٹھ کے علاقے نیو سبزی منڈی نزد بسم اﷲ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے55 سالہ جمن خان ولد حبیب الرحمٰن ہلاک ہوگیا جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ، سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ جمن خان کو ذاتی دشمنی میں قتل کیا گیا ہے ۔
مقتول نیو سبزی منڈی میں مزدور اور وہیں کوارٹر میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق دیر سے تھا ، منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ پہاڑی کے قریب سے 27 سالہ ظفر امام صدیقی کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او منگھوپیر ناصر محمود نے بتایا کہ مقتول کے خلاف ڈکیتی و منشیات کے متعدد مقدمات درج تھے جبکہ وہ گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے ۔
مقتول اورنگی ٹائون سیکٹر14-B مکان کا رہائشی تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر امام کو اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر رقم کے لین دین یا دشمنی کی بنا پر قتل کر کے لاش پھینک دی مقتول کو جسم پر6 سے زائد گولیاں لگی تھیں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ بکر ا پیڑی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے18سالہ زوہیب اور40 سالہ غلام محمد بلوچ زخمی ہوگئے جبکہ کلاکوٹ کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد نواز مگسی اور اکبر مگسی زخمی ہوگئے ، بکرا پیڑی روڈ سے پولیس کو کلاشنکوف کے40 سے زائد خالی خول ملے ہیں ، زخمی ہونے والوں کو لیاری جنرل اور سول اسپتال لیجایا گیا ، نیپئر کے علاقے کمہار واڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فرحان ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹائون میں اتفاقی گولی چلنے سے 35 سالہ محبوب علی جبکہ منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسین نامی شخص زخمی ہوگیا ۔