شہرمقتل گاہ میں تبدیل ہوگیا ہےمحمد حسین محنتی
عبدالرشید فاروقی کے قتل کیخلاف 27جولائی کومظاہرہ کریں گے،رہنما جماعت اسلامی
عبدالرشید فاروقی کے قتل کیخلاف 27جولائی کومظاہرہ کریں گے،رہنما جماعت اسلامی۔ فائل فوتو
جماعت اسلامی کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکمرانوںکی مفاہمانہ پالیسیوں نے شہرکو مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے،دن دیہاڑے جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید فاروقی کا قتل لمحہ فکریہ ہے،جماعت اسلامی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے سیاسی جماعتوںکو ایک نکاتی ایجنڈے پرمتحدکرے گی۔
عبدالرشید فاروقی کے قتل کے خلاف27جولائی کو نیوکراچی میںمظاہرہ کیا جا ئے گا، 9اگست کوشہادت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ خطاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوںنے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جس طرح ریڈ زون کی حفاظت کرتے ہیں ، اسی طرح وہ شہریوں کی جان ومال اور عزت وآبرو کی بھی حفاظت کریں، انھوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے حکومت مجرموںکوگرفتار کرنے میںناکام ہوچکی ہے،ایسے میں اگر شہری خود انتقام لینے کیلیے اٹھ کھڑے ہوئے تو پوراشہر انارکی کا شکار ہوجائے گا ۔