سہراب گوٹھ پر چھاپہ پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث 2مبینہ ملزم مقابلے میں ہلاک
پولیوورکرزکے قتل میں گرفتارملزمان کی نشاندہی پرقیوم آبادصائمہ پلازہ کے قریب چھاپہ ماراگیاتو ملزمان نے فائرنگ کردی
’’امیرصاحب الحمداللہ پولیو والا کام ہوگیا ‘‘ہلاک ہونیوالے ایک ملزم کی جیب سے برآمدپرچی پرتحریر، اسلحہ،موٹرسائیکلیں،کاربھی برآمد فوٹو: اے ایف پی/ فائل
انسدادپولیومہم میں خواتین ورکرزکی ہلاکت کے الزام میں قائد آباداورلانڈھی سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرسہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدہواہے ،موٹرسائیکلیں اورکاربھی قبضے میں لی گئی ہے جبکہ ایک ملزم کی جیب سے پرچی بھی ملی جس میں لکھا ہے کہ '''امیرصاحب الحمد اللہ پولیو والا کام ہوگیا،آئندہ بھی ایسے واقعات کرتے رہیں گے''۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے انسدادپولیومہم کی خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث گروہ کی موجودگی کے شبے میں سہراب گوٹھ کے علاقے قیوم آبادمیں صائمہ پلازہ کے قریب مکان کاگھیرائوکرتے ہوئے آپریشن شروع کیاتو ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔
ایس ڈی پی اوسہراب گوٹھ ڈی ایس پی قمراحمد نے ایکسپریس کوبتایاکہ ملزمان کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے بھی فائرنگ کی جس پرملزمان مکان سے فرارہوگئے،پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا اورقیوم آباد قبرستان کے قریب انھیں گھیرلیاتاہم فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک رپیٹر،4 ٹی ٹی پستول ،مختلف اقسام کے متعددرائونڈز، 4موٹرسائیکلیں اورسچل کے علاقے سے چھینی گئی ایک کاربرآمد کرلی جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھی2پستول برآمدکیے گئے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے4ساتھی فرارہوگئے،ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق منگل کوانسداد پولیو مہم کی 4 خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث گروہ سے ہوسکتاہے، پولیس نے لاشیں عدم شناخت کے باعث ایدھی سردخانے میں رکھوادیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرورملزمان کوجلدہی گرفتارکر لیاجائے گا۔