ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ تعصب پرمبنی ہے پاکستان

دہشت گردی کے خلاف ہماری جانی اورمالی قربانیوں کونظراندازکیاگیا،دفترخارجہ.

دہشت گردی کے خلاف ہماری جانی اورمالی قربانیوں کونظراندازکیاگیا،دفترخارجہ. فوٹو: فائل

پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کو بے بنیاد اور تعصب پر مبنی قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کوکہا کہ رپورٹ میں بین الاقوامی دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانی اور مالی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ عالمی برادری نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کردار کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔




ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ رپورٹ دہشتگردوں اور انتہا پسندی کیخلاف لڑائی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی آگاہی فراہم نہیں کرتی۔
Load Next Story