سوپورمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں 9کشمیریوں کے قتل پر ہڑتال و مظاہرے

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار، فوجی کارروائی میں کئی مکانات بھی تباہ ہوئے تھے.

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار، فوجی کارروائی میں کئی مکانات بھی تباہ ہوئے تھے. فوٹو: رائٹرز ، فائل

مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک دسویں جماعت کے طالب علم سمیت 9کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف بدھ کو قصبے میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد زخمی، درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور دیگر فورسز نے قصبے میں ایک ہفتے سے جاری فوجی آپریشن کے دوران گن شب ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا اور متعدد رہائشی مقامات تباہ کر دیے۔




دسویں جماعت کے طالب علم اطہر نوید ڈار کی نمازجنازہ میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی ہلاکتوں کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اس موقع پر پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔
Load Next Story