جامعہ کراچیپی ایچ ڈی پروگرام میں خلاف ضابطہ داخلوں کا انکشاف
انتظامیہ کا داخلوں کی منسوخی پر غور، بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی،ذرائع
انتظامیہ کا داخلوں کی منسوخی پر غور، بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی،ذرائع۔ فوٹو ایکسپریس
جامعہ کراچی کی مختلف کلیات میں پی ایچ ڈی پروگرام میں خلاف ضابطہ اور میرٹ کے برخلاف داخلے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ داخلے ایل ایل ایم پاس کرنے والے طلبا کو کلیہ قانون کے بجائے دیگر کلیات اور شعبہ میں براہ راست دیے گئے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی میں داخلوں سے قبل ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا۔
اس بات کا انکشاف جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اجلاس میں ہوا، جب ایک پروفیسر کی جانب سے ایل ایل ایم کرنے والے ایک طالب علم کو شعبہ سیاسیات میں داخلہ دیے جانے کی نشاندہی کی گئی جس پر بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اجلاس میں طویل بحث کی گئی، ''ایکسپریس''کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے متعلقہ داخلوں کو منسوخ کیے جانے پرغور شروع کردیا ہے اور بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اجلاس میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ داخلے شعبہ سیاسیات کے علاوہ کلیہ انتظام وانصرام اور ایک سینٹرآف ایکسیلنس میں دیے گئے ہیں، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں جامعہ کراچی کے سلیکشن بورڈ کے ایک رکن کو ایل ایل ایم کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا ہے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق نے کچھ عرصے قبل ایک قرارداد کے ذریعے اصولی فیصلہ کیا تھاکہ چونکہ کلیہ قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔