سستا آٹااسٹال سے سندھ بھرکے عوام مستفید ہونگےسرداراحمد

سینئرصوبائی وزیر نے آٹے کا معیارچیک کرنے کیلیے سستے آٹے کا تھیلہ خرید لیا

لیاقت آباد میں شہری ٹرک سے سستے آٹے کے تھیلے خرید رہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

سینئرصوبائی وزیر سردار احمد نے کہا ہے کہ سستے اورمعیاری آٹے کی فراہمی سے عوام کو سہولت میسرہوگی،حکومت سندھ کی جانب سے لگائے گئے سستا آٹا اسٹال کے ذریعے کراچی و سندھ بھرکے عوام مستفید ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے رکن صوبائی اسمبلی مزمل قریشی اوردیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 14 نزد پرانی سبزی منڈی میں رمضان پیکیج کے تحت سستا آٹا اسٹال کے معائنے کے دوران کیا۔


اس موقع پر آٹے کے معیار کو جانچنے کیلیے سینئر صوبائی وزیر نے آٹے کا تھیلہ خریدا اورکہا کہ چونکہ عموماً چیزوں کا سستا بیچنے کے حوالے سے عوام میں یہ تا ثر پایا جا تا ہے کہ سستی چیزوں کا معیار گھٹیا ہوتا ہے لہذا بذات خود چیک کروں گا کہ سستا آٹا اچھے معیار کا ہے یا نہیں لیکن اس بات کی قوی امید ہے کہ یہ یقینی طور پر معیاری ہوگا۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے تفصیلی طور پر اشیائے خورونوش کے ریٹ کے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شفیق الرحمن کو ہدایت کی کہ جن جگہوں پر سستا آٹا اسٹال لگائے گئے ہیں، اس کے گرد و نواح میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے،ایم پی اے نشاط قادری نے کہا ہے کہ اہم شاہراہوں سے ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ اور غیر قانونی رکشا ،ٹیکسی اور بس اسٹینڈز پر عائد پابندی پرعملدرآمد کیا جائے۔
Load Next Story