کراچی حصص مارکیٹ انڈیکس 16900 کی حد عبور کر کے برقرار رکھنے میں کامیاب

حصص کی مالیت میں10 ارب 49 کروڑ 89 لاکھ 31 ہزار 516 روپے کا اضافہ ہوا

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 62.72 فیصد زائد رہا۔ فوٹو : پی پی آئی / فائل

لاہور:
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بعض حوصلہ افزا اطلاعات پر جمعرات کو بھی تیزی کا رحجان غالب رہا۔


جس کے نتیجے میں طویل مزاحمت کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس16900 کی حد عبور کر کے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا، 45.38 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، حصص کی مالیت میں10 ارب 49 کروڑ 89 لاکھ 31 ہزار 516 روپے کا اضافہ ہوا،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس38.19 پوائنٹس بڑھ کر16908.02 ہوگیا۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس27.76 پوائنٹس کے اضافے سے 13737.08 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 55.38 پوائنٹس کے اضافے سے 29032.28 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 62.72 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ54 لاکھ 26 ہزار 490 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار368 کمپنیوں کے حصص پر مشتمل رہا جن میں 167 کے بھائو میں اضافہ، 173 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story