پریمیئر فٹبال پی آئی اے نے ووہیب کلب کو ٹھکانے لگا دیا
پی ایم سی ایتھلیٹکو کیخلاف نیوی 2-1 سے کامیاب،عدنان اور عثمان گول اسکورر
عدنان میچ کے بہترین اسکورر اور پی ایم سی کے گول کیپر باسط غفور بیسٹ کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو: فائل
پاکستان پریمئیر فٹبال لیگ میں پی آئی اے نے ووہیب کلب کو 4-0 سے ٹھکانے لگادیا، نیوی نے پی ایم سی ایتھلیٹکو کو 2-1 سے ہرایا۔
پی این ایس کارساز گرائونڈ کراچی میں نیوی اور پی ایم سی ایتھلیٹیکو ایف سی فیصل آباد کے درمیان میچ میں آغاز سے ہی دونوں اطراف سے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے گئے،نیوی کے اسٹرائیکر عدنان نے 27 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی، پی ایم سی کے عثمان نے 32 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا، نیوی کے محسن63 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، عدنان میچ کے بہترین اسکورر اور پی ایم سی کے گول کیپر باسط غفور بیسٹ کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرے میچ میں پی آئی اے نے ووہیب کلب لاہور کو 4-0 سے ٹھکانے لگایا، کورنگی اسٹیڈیم کراچی میں فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر شاکر لاشاری، مڈ فیلڈرز ندیم طارق، ذیشان علی اور اسٹرائیکر محمد اشتیاق نے بالترتیب 8 ،17،32 اور 60 ویں منٹ میں گول کیے، بہترین اسکورر کا انعام شاکر لاشاری کو ملا، بیسٹ کھلاڑی محمد اشتیاق ٹھہرے۔ دریں اثنا پی ایف ایف کلب اور ڈپارٹمنٹل لیگ سے آئندہ پریمیئر لیگ کیلیے کوالیفائی کرنے والی یونیورسٹی کلب فیصل آباد اور پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی کے مابین فیصلہ کن معرکہ رائے علی نواز فٹبال گرائونڈ ساہیوال میں دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔
پریمیئر لیگ میں جمعے کو کے ای ایس سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں مقابل ہوں گی۔