شہداد پور شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ملزم فرار
واقعہ گائوں میاں داد بروہی میں پیش آیا، مقتولہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، جرگے نے شوہر کے حوالے کیا
مقتولہ 2 ماہ قبل شوہر سے کسی بات پر جھگڑا کرنے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی. فوٹو: فائل
شہداد پور کے قریب گائوں میاں داد بروہی میں شوہر نے پستول کے فائر کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب سرہادی پولیس تھانے کی حدود میں واقع گائوں میاں داد بروہی میں عبداللہ بروہی نامی شخص پستول کے فائر کرکے اپنی 20 سالہ بیوی نسرین کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
مقتولہ 2 ماہ قبل شوہر سے کسی بات پر جھگڑا کرنے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، جسے بعد میں جرگے کے فیصلے کے تحت اس کے شوہر کو واپس کردیا گیا تھا۔ جرگے میں نسرین کے ایک شخص احسان شاہ سے تعلقات مبینہ طور پر ثابت ہونے پر احسان شاہ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔ مقتولہ کی لاش کا شہدادپور اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔