پلاٹ پر قبضہ عدالتی حکم پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

قوم پرست کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، درخواستگزارنے عدالت سے جھوٹ بولا، مظاہرین

مظا ہرین کے مطابق بصر ملاح نے ان افراد پر جھوٹی درخواست کورٹ میں داخل کرکے ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ بدین کی جانب سے 3افراد پر پلاٹ پر قبضہ کرنے کیخلاف کیس داخل کرنیکا حکم۔


قوم پرست جماعت کے کارکنوں کا فیصلے کے خلاف سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاج، تفصیل کے مطابق گولارچی سے تعلق رکھنے والے شخص بصر ملاح کی فریاد پر پلاٹ پر قبضہ کرنے کیخلاف 3افراد دل مراد مری، مہرالدین مری اور ڈاکٹر لال چند پر سیشن کورٹ کے حکم پر کیس داخل کیا گیا جبکہ ایس ٹی پی تلہار کے رہنما راجہ خواجہ عرفان شاہ، راجہ تھیو، اسلم سومرو کی قیادت میں سٹی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظا ہرین کے مطابق بصر ملاح نے ان افراد پر جھوٹی درخواست کورٹ میں داخل کرکے ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے۔
Load Next Story