پولیو ٹیم پر حملوں میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں نادیہ گبول

درگاہ شاہ لطیف اور بھٹ شاہ کیلیے خصوصی فنڈز رکھے جائینگے، انتخابات وقت پر ہونگے

صوبائی مشیرنے کہا کہ درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ، شہر کے ترقیاتی کاموں اور درگاہ کے لیے خصوصی فندز رکھے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

متحدہ اور پ پ سندھ کے خیرخواہ ہیں، ہم فنکشنل لیگ یا قوم پرستجماعتوں کے خلاف نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر ہیومن رائٹس نادیہ گبول نے درگاہ بھٹ شاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ متحدہ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جو جاری رہے گی۔ نادیہ گبول نے کہاکہ پولیو مہم کو نکام اور ملک کو بدنام کرنے میںملک دشمن عناصر نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے پوری انسانیت کو پیار و محبت کا درس دیا ہے۔




ہم ان کے نقش قدم پر چل کر قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی مشیرنے کہا کہ درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ، شہر کے ترقیاتی کاموں اور درگاہ کے لیے خصوصی فندز رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی مشیر کے ساتھ ڈی سی مٹیاری اور متحدہ کے مقامی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی مشیر نے اس موقع پر درگاہ شاہ لطیف پر میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور درگاہ سرور نوح ہالا پر حاضری دی اور تعلقہ اسپتال ہالا کا دورہ بھی کیا۔
Load Next Story