واٹر بورڈ100 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی بیک وقت منظوری
بعض پرکام بھی شروع ہوگیا،ڈملوٹی پر کنوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لیے کام کا آغاز بھی جلد متوقع ہے، گورنر
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا دل اور صنعتی حب ہے اس شہر کی ضرروریات اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے. فوٹو: فائل
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ حکومت نے واٹربورڈ کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے 100 ارب روپے کی منظوری دی ہے.
جس میں سے بعض منصوبوں پر کام بھی شروع ہوگیا ہے جس کا کریڈٹ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تحت دھابیجی کے مقام پر 10کروڑ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کے لیے نئے پمپنگ اسٹیشن کے قیام کےمنصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائر یکٹر مصباح الدین فرید نے پمپنگ اسٹیشن کے منصوبے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جاری و مستقبل کے منصوبوں اور واٹر اینڈ سیوریج کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا دل اور صنعتی حب ہے اس شہر کی ضرروریات اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ماضی میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ان ضروریات کو پوراکرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، میں صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور قائد تحریک الطاف حسین کا شکر گزار ہوںکہ انھوںنے ان ضرروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کو یقینی بنایا، قبل ازیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھابیجی پر تعمیر ہونے والے نئے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو یومیہ 10کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔