24 ویں ترمیم کی منظوری روکنے کیلئے پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا
حکومت پی ٹی آئی ارکان کی غیرحاضری میں ترمیم منظورکرانے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان
تحریک انصاف قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے اپنے اراکین کو ان کمیٹیوں میں قانون سازی کے عمل میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔
اتوار کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں یہاں بنی گالہ میں میں ان کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، نعیم الحق، شفقت محمود، شہزاد وسیم، علی زیدی اوردیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ 24 ویںآئینی ترمیم اور سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس پرمشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے اراکین کی غیرحاضری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 24 ویںآئینی ترمیم پاس کرانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ہم حکومت کو ترمیم منظورکرانے کی اجازت نہیںدیںگے، اس سلسلے میں ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوںکابائیکاٹ ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہوں اور قانون سازی کے عمل میں کردار ادا کریں۔
ایک ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھے گی جبکہ سینیٹ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کے ارکان پہلے سے ہی شرکت کررہے ہیں۔ آن لائن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے اور اس کیلیے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این این آئی کے مطابق مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات فیصل جاوید نے اجلاس کو بتایا وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن اور متضاد بیانات پر مبنی ایک دستاویزی فلم تیار کر لی گئی ہے۔ دستاویز ی فلم کو شریف دربار کی فخریہ پیشکش''شریفوں کی زبان، جھوٹ کی داستان ''کا عنوان دیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکا کو فلم بھی دکھائی گئی۔