سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعبدالجبارکوبطورقائم مقام چیئرمین پیمراکام کرنے سے روک دیا

انھوں نے وقتی طور پر ادارے کی دیکھ بھال کرنا تھی لیکن وہ بدستور ڈیڑھ سال تک نگران رہے.

انھوں نے وقتی طور پر ادارے کی دیکھ بھال کرنا تھی لیکن وہ بدستور ڈیڑھ سال تک نگران رہے. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبارکوکام سے روک دیا اور حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقررکیا جائے۔


جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے میڈیا کمیشن کے بارے میں دائر درخواست میں عبوری حکم جاری کر تے ہوئے قرار دیا کہ ڈاکٹر عبدالجبار کی تقرری پیمرا کے نگران کے طور پر ہوئی، انھوں نے وقتی طور پر ادارے کی دیکھ بھال کرنا تھی لیکن وہ بدستور ڈیڑھ سال تک نگران رہے اور چیئرمین کے طور پر فیصلے کرتے رہے ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ وہ قائم مقام کے طورکام نہیں کر سکتے ہیں ۔این این آئی کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ 7 روزکے بعد ضابطہ اخلاق سے متعلق آرڈر جاری کیا جائیگا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story