پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کاحامی ہےحناربانی کھر
ایسے مصالحتی عمل کے حمایتی ہیں جس کی قیادت خودافغان کریں، وزیرخارجہ ،گفتگو
اسلام آباد :وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن ملاقات کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)
وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں ایسے مصالحتی عمل کی حمایت کرتاہے جس کی قیادت افغان خودکررہے ہیں۔یہ بات انھوں نے بدھ کودفترخارجہ میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ پرامن،مستحکم افغانستان کاحامی ہے جوکہ نہ صرف اس کے مفادمیںبلکہ خطے کی خوشحالی کیلیے اہم ہے،برطانوی ہائی کمشنرنے افغانستان میں امن کیلیے پاکستانی کاوشوں کوسراہا۔ملاقات میں اعلیٰ سطح کے دوطرفہ دوروں کے بارے میں بھی بات کی گئی اورتمام شعبوں میں تعاون پرمبنی تعلقات پراطمینان کااظہارکیاگیا۔