سرینا موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی دکانداروں کا دھرنا

ناگن چورنگی سرینا موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے.

ناگن چورنگی سرینا موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے. فوٹو: فائل

KARACHI:
ناگن چورنگی سرینا موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، دکانداروں نے سڑک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود ناگن چورنگی پر واقع سرینہ موبائل مارکیٹ میں واقع مون ٹچ موبائل شاپ کے مالک مراد سے3 مسلح ملزمان نقدی ، موبائل فون ، کالنگ کارڈ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، واردات کے بعد دکانداروں نے سرینا موبائل مارکیٹ بند کر کے ناگن چورنگی پر ٹریفک معطل کرا دیا اور سڑک پر دھرنا دیکر پولیس کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تیموریہ اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور مارکیٹ کے عہدیداروں سے بات چیت کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی کہ جمع کی صبح جب مارکیٹ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی اور واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائیگاجسکے بعد دکانداروں نے احتجاج ختم کر دیا۔
Load Next Story