پی پی وزراکااجلاس بینظیرکی برسی کے انتظامات کاجائزہ
اجلاس قائم علی شاہ اورنثارکھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا،دیگرسیاسی امورپرتبادلہ خیال
بدین میں منصوبوںکوجلدمکمل کیاجائیگا،وزیراعلیٰ سندھ،فہمیدہ مرزا و حسنین مرزاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور اسپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑوکی مشترکہ زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراکااجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوا۔
اجلاس میں سینئرصوبائی وزیرتعلیم پیر مظہر، آغا سراج درانی،ایازسومرو،شرجیل میمن،حاجی مظفرشجرہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیاگیا، سیاسی صورتحال اور دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنااسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پران کے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزابھی موجودتھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ضلع بدین میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت صوبے کی ترقی اورعوام کے مسائل کے حل کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، بدین سمیت دیگر اضلاع میں پینے کے صاف پانی،نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگرمنصوبوں کو جلدسے جلدمکمل کیاجائے گا۔اس موقع پر 27 دسمبر 2012کو شہیدبے نظیر بھٹو کی5ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے کئی فیصلے کیے گئے۔دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں یوم ثقافت کے حوالے سے منعقدہ سادہ اورپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی سر زمین قدیمی ، پرانی تہذیب کا محور رہی ہے جو کہ موہن جو دڑو کے آثار سے بھی کئی سال پرانی ہے ۔