پیپلز پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

وٹو اور گیلانی کی صدر سے ملاقات ، پی پی کو غیر مقبول سمجھنے والے غلطی پر ہیں، زرداری

وٹو اور گیلانی کی صدر سے ملاقات ، پی پی کو غیر مقبول سمجھنے والے غلطی پر ہیں، زرداری فوٹو: فائل

صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مزید فعال کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی میں جہانگیر بدر، میاں منظور وٹو، خورشید شاہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے دیگر رہنماء شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی آئندہ انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم اور دیگر تنظیمی معاملات کے حوالے سے کام کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں صدر مملکت اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کیا ۔




ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، 27 دسمبر کے بعد پنجاب جائوںگا، سب کو پارٹی کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے۔
Load Next Story