تنخواہوں کے لیے جمشید ٹائون کے ملازمین کامظاہرہ
دھرنے کے باعث مولانا رومی مسجد سندھی مسلم سوسائٹی سے ایئر پورٹ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا،
دھرنے کے باعث مولانا رومی مسجد سندھی مسلم سوسائٹی سے ایئر پورٹ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا. فوٹو: فائل
جمشید ٹائون کے سیکڑوں ملازمین نے کرسمس سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے قائدین سید ذوالفقارشاہ ،فرید اعوان ،ملک نواز ،اشرف اعوان، وارث گلناز ،الیاس سندھو کی قیادت میں شارع فیصل پر ایک گھنٹے سے زائد دھرنا دیا۔
دھرنے کے باعث مولانا رومی مسجد سندھی مسلم سوسائٹی سے ایئر پورٹ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور الائنس کی قیادت سے انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کرکے ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ جمشید ٹائون کا گھیرائو کردیا۔