ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جائیں
اسکول اساتذہ کو روڈ سیفٹی اصول سکھانے کی تربیت دی جائے، محمدحسین سید
سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن محمد اطہر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شروع کی جانے والی روڈ سیفٹی تعلیم مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا. فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں اور ہربچے کو ٹریفک حادثات سے بچائو کے لیے روڈ سیفٹی کی تعلیم دینے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
تمام اسکولوں کے اساتذہ کو روڈ سیفٹی اصول سکھانے کی تربیت دی جائے،یہ بات انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کے اسکولوں میں روڈ سیفٹی تعلیم دی جارہی ہے اور اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے بچوں کومعلومات کی فراہمی کیلیے شائع کیا جانے والا ''ہائی وے کوڈ'' نامی کتابچہ روڈ سیفٹی تعلیم کے مکمل نصاب کا متبادل ہے، انھوں نے کہا کہ ہر سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں تقریباً12 سو افراد کی ہلاکت تشویشناک امر ہے اور یہ حقیقت اور بھی افسوسناک ہے کہ ان میں 26فیصد سے زائد بچے شامل ہیں۔
اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن محمد اطہر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شروع کی جانے والی روڈ سیفٹی تعلیم مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا،ہل پارک کے تفصیلی دورے کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی قدیم تفریح گاہ ہل پارک کی بحالی کاکام جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر نیاز سومرو اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔