امریکا سے زیادہ اپنے حکمرانوں سے شکایات ہیںاسداللہ بھٹو

برما میںمسلمانوں پر60 سال سے مظالم جاری ہیں،جماعت اسلامی کا مظاہرہ

برما میںمسلمانوں پر60 سال سے مظالم جاری ہیں،جماعت اسلامی کا مظاہرہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر برما میں مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی کیخلاف جمعہ کو جماعت اسلامی کراچی کے تحت دارالعلوم کورنگی پراحتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسداللہ بھٹو نے مظاہرے سے خطاب میں کہاکہ برما کے مسلمان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، ہمیں امریکا سے زیادہ اپنے حکمرانوں سے شکایات ہیں کہ وہ امریکا کی غلامی کی وجہ سے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کررہے، انھوں نے کہاکہ ترکی کی خاتون اول نے برما جاکر یکجہتی کا اظہار کیا ہے مگر باقی تمام مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔




حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں برما میں ہونیوالے ظلم کیخلاف آواز بلند کرے اورتمام مسلمان ممالک برما کے مظلوم مسلمانوں کیلیے آگے آئیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ برما میںمسلمانوں پر60 سال سے مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اب تک ہزاروں مسلمان قتل ہوچکے ہیں، بنگلہ دیش اور بھارت نے سرحدیں سیل کرکے انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا ہے، مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام،سابق ممبر سندھ اسمبلی یونس بارائی اورمقامی رہنما مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story