ایچ ایس ٹی کے ٹیسٹ مراکزاین ٹی ایس کے حوالے کردیے گئے

محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ کے موقع پر اپنے عملے اور افسران کو دوررہنے کی ہدایت کی ہے

محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ کے موقع پر اپنے عملے اور افسران کو دوررہنے کی ہدایت کی ہے فوٹو: فائل

اتوارکواسکول اساتذہ کی بھرتیوں کیلیے تحریری ٹیسٹ کے سلسلے میں''ٹیسٹ سینٹرز'' بنائے جانے والے شہرکے 5 اسکول دوروزقبل ہی نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں اتوارکی صبح ایچ ایس ٹی(ہائی اسکول ٹیچرز)کی بھرتیوں کے سلسلے میں تحریری ٹیسٹ لیے جائیں گے ، یہ پہلاموقع ہے کہ تحریری ٹیسٹ کا مرحلہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے حوالے کیاگیاہے اس سے قبل تحریری ٹیسٹ سندھ یونیورسٹی اورآئی بی اے کے تحت لیے گئے تھے تاہم اخراجات کے حوالے سے اس بار ہونے والے تحریری ٹیسٹ سب سے زیادہ مہنگے ثابت ہورہے ہیں۔




صوبائی محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ کے موقع پراسکولوں میں موجود اپنے عملے اور افسران کواس عمل سے دوررہنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعددوروز قبل ہی کراچی کے 5 اسکول این ٹی ایس کے حوالے کردیے گئے ہیں، صوبائی محکمہ تعلیم نے کراچی میں ٹیسٹ سینٹرزکے لیے این جی وی اسکول ،گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسیواسکول نارتھ ناظم آباد بلاک این،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6نزد نیپاچورنگی، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سائیٹ نزدہینوپاک اورگورنمنٹ کمپری ہینسیووہائر سیکنڈری اسکول کورنگی ڈھائی کاانتخاب کیا ہے جسے این ٹی ایس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story