خواتین معاشی و معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں
آج ہر سطح پر خواتین کی معاشی ، سیاسی و سماجی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے،توقیر فاطمہ بھٹو۔
آج ہر سطح پر خواتین کی معاشی ، سیاسی و سماجی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے،توقیر فاطمہ بھٹو. فوٹو: فائل
صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ورکنگ ویمن کسی بھی معاشرے میں اہم مقام رکھتی ہیں اوروہ بڑی ذمے داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور معاشی و معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
ورکنگ ویمن کا عالمی دن منانے کا مقصد کام کرنیوالی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انٹرنیشنل ورکنگ ویمن ڈے پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ہر سطح پر خواتین کی معاشی ، سیاسی و سماجی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے اور ایوان بالا تک خواتین کی آواز کو پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور خواتین کے عالمی دن کی طرح ورکنگ ویمن ڈے منانا بھی مثبت اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کے بے نظیر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام ، ویمن ڈیولپمنٹ کمپلیکس ، سندھ ویمن اکنامک امپاورمنٹ پراجیکٹ ، جینڈر ریفارم ایکشن پلان ، بے بی چائلڈ کیئرسروسز کیلیے ڈے کیئر سینٹر، دستکاری ڈسپلے سینٹر اورشیلٹر ہومز قابل ذکر ہیں،اس موقع پر محکمہ ترقی نسواں کی ڈائریکٹر نے محکمے کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی اور آئندہ کے فلاحی منصوبوں کے بارے میں بتایا ، کانفرنس میں ڈاکٹر نوشین نے ورکنگ ویمن کی نفسیات اور ذہنی وجسمانی اثرات سے متعلق گفتگو کی۔