امریکیوں پرروسی بچوں کوگود لینے پرپابندی عائد کر دی گئی
روسی ایوان زیریں نے بل کی منظوری دیدی، روسی صدرکی جانب سے قانون سازی کی حمایت
روسی ایوان زیریں نے بل کی منظوری دیدی، روسی صدرکی جانب سے قانون سازی کی حمایت فوٹو : فائل
امریکیوں پرروسی بچوں کوگود لینے پرپابندی عائدکردی گئی جس کی روسی پارلیمنٹ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ ایوان زیریں نے ایک اہم بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت امریکیوں پرروسی یتیم بچوں کوگود لینے پر پابندی عائدکردی گئی۔ یہ اقدام زبردست عوامی احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔ بل امریکی میگنیٹسکی قانون کے برعکس سامنے آیا ہے جس کی 400 اراکین پارلیمنٹ نے منظوری دی۔ 4 ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 2 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
بل کی اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد یہ صدر ولا دیمیر پیوٹن کو بھیجا جائے گا جن کے دستخطوں سے قانونی شکل اختیارکر لے گا۔ دوسری جانب روسی صدر نے اس پارلیمانی قانون سازی کی حمایت کی ہے جس کے تحت امریکیوں کے لیے روسی بچوں کوگود لینا غیرقانونی قراردیا جائے گا۔