سپریم کورٹایک ہفتے میں840مقدمات نمٹائے گئے
21دسمبرکوختم ہونیوالے ہفتے میں431نئے مقدمات دائرہوئے،زیرالتوا20142رہ گئے
اسلام آباد ،برانچ رجسٹریوںمیںمقدمات جلد نمٹانے کی حکمت عملی،چیف جسٹس کااظہاراطمینان۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک ایک ہفتے میں 840 مقدمات نمٹائے جبکہ 431 نئے مقدمات دائر ہوئے۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 ہزار 142 رہ گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایک ہفتے میں بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پرانے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹائے جانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ سائلین کو جلد ریلیف مل سکے۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور برانچ رجسٹریوں میں زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔