متحدہ کے گرفتارکارکن کی تھانے میں پر اسرارہلاکت

ناجائزاسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا،وسیم نے تھانے میں خودکشی کی، پولیس کاموقف

خدمت سے روکا جارہاہے ،ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرعوام میں اشتعال ہے،انصاف فراہم کیاجائے،سربراہ ایم کیوایم ۔ فوٹو : ایکسپریس

غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والا ایم کیو ایم کا کارکن پاک کالونی تھانے کے لاک اپ میں پر اسرارطور پرہلاک ہوگیا،پولیس واقعے کوخودکشی قرار دے رہی ہے،متوفی کی گردن پرپھندے کے واضح نشانات ہیں جبکہ اس کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ متوفی کے2دسمبرکومومن آبادتھانے کی حدودسے حراست میں لیاگیا تھا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ متوفی کومبینہ طورپربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ متوفی کاپوسٹ مارٹم کروالیاگیاہے ،رپورٹ آنے کے بعد واضع ہوجائے گا کہ ملزم نے خود کشی کی ہے یا وہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا۔ ایم کیوایم یوسی 28 اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجاولدشمس الدین کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پاک کالونی تھانے کی پولیس نے گرفتارکرکے لاک اپ کردیاتھا، تاہم گزشتہ روزوسیم راجالاک اپ میں مردہ حالت میں پایاگیا،اس کی گردن پرپھندے کے واضح نشانات موجودتھے جبکہ متوفی کے ہاتھ مفلرسے بندھے ہوئے تھے۔وسیم پاکستان بازارتھانے کی حدودمیں واقع زری کے کار خانے میں کام کرتاتھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ ناصرآفتاب کا کہنا کہ وسیم راجاکوپاک کالونی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا اور ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیاگیا جس کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج ہے اسے پیر کی صبح عدالت میں پیش کرنا تھا،اتوار اور پیر کی درمیانی شب وسیم راجانے پولیس اہلکاروں کوباتھ روم لے جا نے کاکہا جس پر پولیس اہلکار اسے تھانے کی حدود میں قائم باتھ روم لے گئے جہاں ملزم نے اپنے مفلرکی مددسے گلے میں پھندالگایا اورباتھ روم کی دیوار سے نکلنے والے کیل نماسریوں پرلٹک کرخودکشی کرلی۔دریں اثناایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم راجا کی دوران حراست شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


ایک بیان میںفاروق ستار نے کہاکہ وسیم راجاکوچند روز قبل پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کر دیاتھابعد ازاں ان کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی جاتی رہی اوررشوت نہ ملنے پرانھیں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا جبکہ پیرکی صبح ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیاکہ وسیم راجانے پاک کالونی تھانے میں خود کشی کرلی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان ایک جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے جو پرامن طریقے سے اپنی سیاسی جدوجہدجاری رکھی ہوئی ہے،ایم کیوایم کے کارکنوںکومسلسل دوران حراست قتل کیاجارہاہے جوانتہائی افسوسناک بات ہے،ایم کیوایم پاکستان نے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایا ہے اس کے باوجودبھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوجیلوں اور تھانوں میں قتل کرنے کاسلسلہ جاری ہے، جیلوں میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی کی جاری ہے جس کا سد باب کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

گزشتہ 3 برسوں میں ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو شہید کیاجاچکاہے۔ فاروق ستار نے وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وسیم راجاکی دوران حراست شہادت کا نوٹس لیا جائے۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی شدید مذمت 12افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔
Load Next Story